حیدرآباد۔14۔دسمبر(اعتماد نیوز)وائی ایس آر کانگریس کے صدر وائی ایس جگن
موہن ریڈی نے آج کہا کہ ریاست کی تقسیم کو روکنے تک وہ اپنے جد و جہد کو
جاری رکھینگے۔آج انہوں نے اپنے پارٹی دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا
کہ مرکزی حکومت اسمبلی میں قرار داد کے بغیر
ریاست کی تقسیم کر رہی جو
سراسر انصاف کے مغائر ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ آرٹیکل 3کا حکومت غلط
استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو بھی ریاست کی تقسیم
کی تائید کر رہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ انکی جماعت ہی ریاست کی تقسیم کے
لئے جد و جہد کر رہی ہے۔